فیشن پاکستان ویک2018 ، جدید فیشن سے ہم آہنگ عروسی لباس کی نمائش

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/09/FPW-SEP29-NEW.mp4"][/video]

فیشن پاکستان کونسل کے تحت ہونے والے فیشن ویک 2018 میں موسم سرما اور شادی بیاہ کے منفرد ہلکے رنگوں کے ملبوسات اور گہرے رنگوں پر مبنی عروسی لباس پیش کئے گئے ۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں فیشن کے بدلتے انداز اور عروسی لباس کی نمائش کا میلہ سجایا گیا، فیشن پاکستان ویک میں اداکارہ و ماڈل سوہا علی آبرو ، اظفر رحمان اور عائزہ خان سمیت ملک کی مایا ناز ماڈلز نے موسم سرما کے دل لبھاتے لباس پیش کئے ۔

دلکش ڈیزائن سے سجے  قیمتی ملبوسات کے ساتھ دھنک رنگ بکھیرتی ماڈلر نے ریمپ پر قدم رکھا تو دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے ۔

فیشن ویک میں ٹی وی اداکارہ منشا پاشا نے بھی شرکت کی سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ادکارہ کا کہنا تھا کہ ملک کے بڑے ڈیزائنرز اپنے کلیکشن پیش کررہے ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے وہ پُرجوش ہوں ۔

ماڈل و اداکار اسد زمان خان کا کہنا تھا کہ پاکستان فیشن ہر کسی کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے، نئے ڈیزائنرز کے پاس اچھا موقع ہے کیونکہ انہیں بڑ ے ڈیزائنرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے بہ نسبت فیشن انڈسٹری مزید بہتر ہوئی ہے ۔

اداکارہ سوزین فاطمہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کا فیشن روز با روز بڑھتا چلا جارہا ہے نئے ڈزائنرز کی نئی تخلیق سامنے آرہی ہیں، فیشن پاکستان ویک ملک کی فیشن انڈسٹری میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

فیشن شو کے دوسرے دن ملک کے مشہور ڈیزائنرز میں وردہ سلیم ، سارہ روہیل اصغر ، دییپک اور فہد ، مہین کریم ، رانوز ، شامیر انصاری ، مہین خان نے اپنے ڈیزائنز پیش کئے۔

فیشن ویک کے پہلے دن ٹینا درانی ،ہما عدنان ،زینب چوٹانی ،آمنہ عقیل ،دی پینک ٹری کمپنی ، حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) ،وردا سلیم، ماہین کریم ،ماہین خان اور دیپک پروانی کے علاوہ دیگر باصلاحیت ڈزائنرز اپنے رنگارنگ ملبوسات پیش کئے تھے ۔

یاد رہے فیشن پاکستان ویک کا آغاز سن 2009 میں ہوا تھا اس ایونٹ کے زریعے پاکستانی فیشن ڈیزائنرز نت نئے ملبوسات کی کلیکشنز متعارف کرواتے ہیں۔

تصاویر : رحیم سجوانی 

 

deepak perwani

FPW2018

HSY

teena durrani

mansha pasha

Tabool ads will show in this div