دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے 300 پاکستانیوں کی فہرست

Sep 29, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/09/FBR-Investigation-On-Land-KHI-PKG-29-09.mp4"][/video]

دبئی ميں کتنے پاکستانيوں کی جائيداديں ہيں اور کيا جائز طريقے سے حاصل کی گئيںَ، بیرون ملک اثاثوں کی جانچ میں تیزی آگئی، ایف بی آر نے 300 پاکستانیوں کی فہرست ایف آئی اے کو بھيج دی، لسٹ سماء نے حاصل کرلی۔

دبئی ميں کتنے پاکستانيوں کی جائيداديں ہيں؟َ، ايف بی آر نے اثاثوں کی تحقيقات تيز کرديں، 300 افراد کی فہرست ايف آئی اے کے حوالے کردی گئی۔

دبئی ميں جائيدادوں کی ملکيت میں سندھ کے امراء سرِ فہرست ہیں، 177 افراد شامل ہیں، پنجاب کے سرمايہ کاروں کی تعداد 91، اسلام آباد کے 27، خیبرپختونخوا کے 6 اور بلوچستان کے 2 افراد نے دبئی ميں جائيداديں بنا رکھی ہيں۔

ایف بی آر کے مطابق ان تمام افراد کو نوٹسز جاری کرديئے گئے اور بيرونِ ملک اثاثوں کی تفصيلات بھی طلب کرلی ہیں، جائیدادیں رکھنے والوں سے ٹیکس کی ادائیگی اور آمدن سے متعلق بھی سوالات ہوں گے، دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے جائیداد کی خریداری کے معاہدے کی تفصيلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

TAX

Tabool ads will show in this div