حیدرآباد میں 6 سالہ ارمیش کا قتل، پولیس کا گتھی سلجھانے کا دعویٰ

حیدرآباد میں 6 سالہ ارمیش قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ کمسن بچی کو اس کی ماں شگفتہ نے ہی قتل کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سے شوہر نے بیوی کو شناخت کرلیا۔

حيدرآباد ميں 6 سالہ ارمیش کو کس نے قتل کيا؟، پولیس نے 2 روز گزرنے کے بعد گتھی سلجھالی، کمسن بچی کی ماں شگفتہ ہی اس کی قاتل نکلی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ 6 سالہ ارمیش کو اس کی ماں شگفتہ نے شوہر سے جھگڑے کے بعد قتل کیا، واقعے کے بعد خاتون نے خودکشی کی کوشش بھی کی۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے شگفتہ کے شوہر نے اپنی بیوی کو شناخت کرلیا۔

حيدرآباد کے علاقے لطيف آباد ميں 27 ستمبر کو 6 سالہ ارميش کو قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد سے پولیس قاتل کا سراغ لگانے کی کوشش کررہی تھی۔ پوليس نے بچی کے دادا، دادی اور خاندان کی دیگر خواتين سے بھی اس حوالے سے پوچھ گچھ کی تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ارميش کی موت موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ دوسری جانب ارمیش کے چچا نے پولیس پر الزام لگایا تھا کہ وہ زبردستی بھابی کو ملزم ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

Girl Murder

Mother Killer

Armish

Tabool ads will show in this div