صدر سے چینی نائب وزیراعظم کی ملاقات،ہرمشکل میں پاکستان کا ساتھ دینے کا عزم

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے چین کے نائب وزیراعظم کی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان  چار معاہدوں پر دستخط  بھی کیے گئے ہیں۔


ایوان صدر میں صدر زرداری اور چین کے نائب وزیراعظم کی ملاقات میں پاک چین تعاون اور امریکا سے کشیدگی پر گفت گو کی گئی۔ صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور دنیا میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ایوان صدر میں دونوں ملکوں کے درمیان چار معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ جن میں معاشی اور تکنیکی تعاون، امدادی اشیاء، انسانی امداد اور نیشنل ہائی وے کی مرمت شامل ہے۔

فرحت اللہ بابر کے مطابق چین پاکستان میں پچیس کروڑ ڈالر کے ترقیاتی منصوبے شروع کرے گا۔

اس سے پہلے چین کے نائب وزیراعظم مینگ جیانگ ژو نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے بھی ملاقات کی۔ مہمان رہنما آج وزیر اعظم گیلانی، ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا، اور وزیر داخلہ رحمان ملک سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

عسکری ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے انٹیلی جنس وفد سے ملاقات کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی جنرل احمد شجاع پاشا بھی سعودی عرب چلے گئے ہیں۔ سماء

میں

کی

کا

mac

سے

eid

birthday

Tabool ads will show in this div