لاہور میں معروف اداکارہ روحی بانو پر قاتلانہ حملہ

ویب ایڈیٹر :


لاہور    :   ماضی کی مقبول اداکارہ روحی بانو پر لاہور میں نامعلوم افراد کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد روحی بانو پر تشدد کے بعد فرار ہوگئے۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں ماضی کی معروف اور شہرہ آفاق اداکارہ روحی بانو پر نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کیا گیا اور انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں، جس کے بعد انہیں نجی اسپتال ابتدائی طبی امداد کیلئے منتقل کیا گیا، جہاں ان کی ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا، روحی بانو کو سر اور بازؤں پر چوٹیں آئیں۔

بعد ازاں اسپتال سے فارغ ہو کر اداکارہ تھانہ گلبرگ پہنچیں اور اپنے مرحوم بیٹھے کے دوست خرم شہزاد کے خلاف مقدمے کی درخواست درج کرائی، اس موقع پر روحی بانو کا کہنا تھا کہ مرحوم بیٹے کے دوست خرم شہزاد نے حملہ کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ روحی بانو اپنے گھر میں زخمی حالت میں پائی گئیں جنھیں تیز دھار آلہ سے حملہ کرکے زخمی کیا گیا، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جب کہ روحی بانو کی طرف سے اندراج مقدمہ کی درخواست نہيں آئی، ميڈيکل رپورٹ کے مطابق روحی بانو کے کان پر معمولی چوٹ آئی۔

اپنی اداکاری سے کرداروں میں جان بھرنے والی اداکارہ روحی بانو کئی برس شو بزنس کی دنیا سے وابستہ رہیں اور ایک عرصے تک لوگوں کے دلوں اور ٹی وی اسکرین پر حکمرانی کی، تاہم زندگی کی مشکلات اور پے در پے غموں کے پہاڑ نے روحی بانو کو نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر مفلوج کردیا، بیٹے کی اچانک موت نے روحی بانو  کو توڑ کر رکھ دیا۔ شوبز شخصیات اور مختلف اداروں نے روحی کی مالی معاونت کرکے انھیں ذہنی طور پر بحال کرنے کی کوشش تاہم اس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ سماء

میں

لاہور

پر

twins

removed

misbah

remand

Tabool ads will show in this div