فاسٹ اینڈ فیوریس کا راج برقرار، 32 کروڑ ڈالر کماکر تیسری بڑی فلم بن گئی

اسٹاف رپورٹ

نیویارک : امريکی باکس آفس پر فاسٹ اینڈ فیوریس 7 کا راج چوتھے ہفتے بھی برقرار ہے، رواں ہفتے دنيا بھر ميں ايک کروڑ ڈالر سے زائد کما کر 32 کروڑ ڈالر کا بزنس کرکے ہالی ووڈ تاريخ کی تيسری بڑی فلم بن چکی ہے۔

امريکی باکس آفس پر فاسٹ اینڈ فیوریس 7 نے اپنا سکہ بٹھا ديا، 32 کروڑ ڈالر کا بزنس کرکے سب سے زيادہ بزنس کرنے والی تاريخ کی تيسری بڑی فلم بن گئی۔

اس سے پہلے اواتار 76 کروڑ ڈالر اور ٹائی ٹینک 65 کروڑ ڈالر کماکر باکس آفس کی تاريخ ميں اپنا نام منواچکی ہیں۔

فاسٹ اينڈ فيوريس 7 کی مقبوليت مزيد کہاں تک جاتی ہے يہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ سماء

brazil

christians

spies

Tabool ads will show in this div