فاروق ستار نے پیپلزپارٹی رہنما کے بیان پر احتجاج کی کال واپس لےلی

رہنماء ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے سہیل انور سیال کے متنازعہ بیان کے خلاف پیر کو کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے کی کال واپس لے لی۔

ترجمان فاروق ستار نے بتایاکہ سہيل سيال کےمتنازع بيان پر پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول کي جانب سے سہيل سيال کي سرزنش پراحتجاج کی کال واپس لی گئی۔ترجمان نےمزید بتایاکہ پیپلزپارٹی کے رہنما ناصرحسين شاہ نےسندھ اسمبلی ميں معافی مانگی تھی۔

دو روز قبل پیپلزپارٹی کے رہنما سہیل انور سیال نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتےہوئے کہاتھاکہ 1947 میں تقسیم کے وقت ہندوستان سے آنےوالوں کوسندھیوں نے پالا تھا۔ انھوں نے گذشتہ روز بھی اسمبلی کےباہر  کہا تھاکہ سندھ اسمبلی میں کی گئی تقریر 12 مئی والوں کے خلاف تھی ۔ اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں۔ انھوں نے کہا تھاکہ میری تقریر محمد حسین کےخلاف تھی۔سندھ اسمبلی کےباہر میڈیا سے بات کرتےہوئے سہیل انور سیال نے کہا تھاکہ اردو اسپیکنگ کے خلاف نہ بولا ہے اور نہ ایسا کچھ سوچ سکتاہے۔ ایک سوچ کےخلاف تقریر کی تھی جو سندھی اور اردو بولنے والوں کولڑانے کی کوشش کرتےہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاک فوج نے کراچی کے امن کےلیے کوششیں کیں۔ رینجرز،جاسوس ادارے اور سیکورٹی فورسز نے قربانیاں دے کر امن قائم کیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرفاروق ستارنےسہيل انورسيال کی متنازع تقریر پرمعافي مانگنےکامطالبہ کياتھا۔

 

FAROOQ SATTAR

Suhail Anwar Sial

Tabool ads will show in this div