بھارت 7ویں مرتبہ ایشین چیمپئن بن گیا، فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست

بھارت سنسنی خیز مقابلے میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ساتویں بار ایشین چیمپئن بن گیا۔

دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کا 223 رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے آخری گیند پر حاصل کیا، سنسنی خیز مقابلے میں کئی اتار چڑھاؤ آئے، دونوں ٹیموں نے میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 48، شیکھر دھون 15، امباتی رایودو 2، دنیش کارتک 37 اور مہندرا سنگھ دھونی 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ رویندرا جڈیجا 23، بھونیشور کمار 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کیدار جادیو 23 اور کلدیپ یادیو 5 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

مزید جانیے : ایشیا کپ فائنل، بنگلہ دیش کا بھارت کو جیت کیلئے 223 رنز کا ہدف

بنگلہ دیش کی جانب سے مسفیظ الرحمان اور روبیل حسین نے 2، 2 جبکہ مشرفی مرتضیٰ، محمود اللہ اور نظم الحسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم 48.3 اوورز میں 222 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، لٹن داس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 121 رنز کی اننگز کھیلی۔

BANGLADESH

Asia cup 2018

Asia Champion

Tabool ads will show in this div