ناناپاٹیکر کا تنوشری دتہ کو قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر نے تنوشری دتہ کو قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، اداکارہ نے سینئر فنکار پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔

اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے 10 سال قبل ایک فلم کی عکسبندی کے دوران انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق نانا پاٹیکر نے اپنے انٹرویو میں تنوشری کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا، الزامات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنسی ہراسانی سے کیا مراد ہے؟، سیٹ پر میرے ساتھ 50 سے 100 لوگ موجود تھے۔

نانا پاٹیکر کے وکیل سرودکر کا کہنا ہے کہ وہ تنوشری دتہ کی جانب سے جھوٹے اور من گھڑت الزامات پر قانونی نوٹس بھیج رہے ہیں۔

دوسری جانب سلمان خان نے تنوشری دتہ اور نانا پاٹیکر کے تنازع سے لاتعلقی کا اظہار کردیا، اس سے قبل امیتابھ بچن بھی اس معاملے پر بات کرنے سے گریز کرچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا اور ٹوئنکل کھنہ بھی تنوشری دتہ کی  حمایت میں بول پڑیں۔ بالی ووڈ سابق اداکارہ و مصنفہ ٹوئنکل کھنہ تنوشری دتہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’ڈرائے، دھمکائے اور ہراساں کیے بنا کام کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور اس بہادر خاتون کے بولنے سے ہم سب کیلئے راستہ ہموار ہونے میں مدد ملی ہے‘‘۔

nana patekar

Tanushiri dutta

Sexually Harassed

Tabool ads will show in this div