بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کو 5 قید کی سزا

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

 

ممبئی: ممبئی کی عدالت نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنادی، دبنگ خان پر نشے کی حالت میں ڈرائیورنگ اور گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کو ہلاک اور 4 کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہوگیا۔

 

تفصیلات کے مطابق 2002ء میں بھارتی اداکار سلمان خان کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے تھے، دوران سماعت ان پر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کا جرم بھی ثابت ہوگیا۔

 

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر بھارت کے ہر دلعزیز اداکار کیخلاف فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، قید کی سزا سنائے جانے پر بالی ووڈ اداکار اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

 

پولیس نے پہلے ہی سلمان خان کو حراست میں لے لیا، عدالتی فیصلہ آنے پر ضروری کارروائی کے بعد انہیں جیل بھیج دیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو بھی اسلحہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ سماء

خان

retires

oprah

Tabool ads will show in this div