بھارتی اداکار سلمان خان کو دو دن کی ضمانت پر رہا کردیا گیا
ویب ایڈیٹر :
ممبئی : بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کو ممبئی ہائی کورٹ نے دو دن کی عبوری ضمانت پر رہا کر دیا۔ اس سے قبل دبنگ خان کو پانچ سال جیل کی سزا سنائی گئی تھی، سلمان خان نے تیرہ سال قبل نشے کی حالت میں گاڑيی سے کچل کر ایک شخص کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا تھا۔
چلبل پانڈے جا پہنچے سلاخوں کے پیچھے، سپر اسٹار، سپر فائٹر اور سپر ڈوپر اداکار پر جرم ثابت ہوگیا۔ ممبئی سیشن کورٹ نے دبنگ خان کو پانچ سال کیلئے جیل بھیج دیا۔
واقعہ ہے تو تیرہ برس پرانا جب سلمان نے نشے کي حالت ميں گاڑي فٹ پاتھ پر سوتے شہریوں پر چڑھادی تھی، حادثے میں ايک شہري ہلاک اور چار زخمي ہوگئے تھے۔ دبنگ خان نے اپنی صفائی میں بس اتنا ہی کہا کہ حادثے کے وقت وہ گاڑي خود نہيں چلا رہے تھے۔
سماعت کے دوران عدالت میں سلمان خان کو الزامات پڑھ کر سنائے گئے جس میں کہا گیا کہ گاڑي آپ چلا رہے تھے، آپ نشے ميں دھت تھے، آپ کے پاس ڈرائيونگ لائسنس بھي نہيں تھا، سلمان کے وکلا کا کہنا ہے کہ وہ ہائي کورٹ ميں اپيل کريں گے۔ سرکاری وکيل نے فيصلے کو حق اور سچ کي فتح قرار ديا۔ فيصلے کے موقع پرعدالت کے باہر پرستاروں اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سماء