فیصل آباد میں بچے کی لاش نہر سے برآمد

فیصل آباد میں لاپتہ ہونے والے چار سالہ بچے کی لاش نہر سے برآمد ہوگئی، کمسن کے قتل پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

چار سالہ عمر فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن کا رہائشی تھا، گذشتہ روز چیز لینے دکان پر گیا مگر واپس نہ لوٹا۔

اہل خانہ نے پورا علاقہ چھان مارا مگر سراغ نہ ملا، پولیس کو اطلاع کی گئی، آخر کار عمر کی لاش نہر سے برآمد ہوئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا اور لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

ڈی ایس پی سلیم کہتے ہیں کہ آج صبح ڈجکوٹ میں لاش ملی ہے، بچے کی گمشدگی کا مقدمہ درج تھا، اب قتل کی دفعات شامل کریں گے۔

Missing Child

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div