سپر ہیروز کیلئے سرخ قالین بچھا دیا گیا

اسٹاف رپورٹ


لاس اینجلس   :   سپر ہیروز کے استقبال کیلئے لاس اینجلس میں سرخ قالین بچھا دیا گیا۔ فلم میڈ میکس فاری روڈ کی تشہیری تقریب میں ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ فلم پندرہ مئی کو پردے پر اُبھرے گی۔

ہالي ووڈ پر پھر سُپر ہیروز کی مہم جوئی کا قصہ چھڑنے والا ہے، ایکشن فلم  کے تعارف کے لیے لاس اینجلس میں سرخ قالین بچھ گیا۔ فنکار آئے، پرستار آئے، کیمرے بھی حرکت میں رہے اور شائقین بہت پُرجوش نظر آئے۔

فلم کی کہانی ایک ایسی دنیا کے گرد گھومتی نظر آتی ہے جہاں راج ہے لاقانونیت کا اور انسان زندہ ہیں لیکن انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں، انسان ہی انسان کا دشمن بن جاتا ہے۔  پندرہ مئی کو یہ فکشن کہانی پردے پر نظر آئے گی۔ سماء

دیا

heroin

Tabool ads will show in this div