سلمان خان کی سزا معطل، ممبئی ہائیکورٹ کا گرفتار نہ کرنیکا حکم

اسٹاف رپورٹ

ممبئی : ممبئی ہائیکورٹ نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی 5 سال قيد کی سزا معطل کردی، سلمان خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے ديا۔

سلو مياں کے پرستاروں کی دعائيں رنگ لے آئيں، ہٹ اینڈ رن کیس ميں سیشن کورٹ کا فيصلہ معطل کردیا گیا، ممبئی ہائيکورٹ نے دبنگ خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی، سزا معطل کرنے اور دوبارہ گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی سنا ديا۔

ممبئی کی عدالت کے جج نے عینی شاہد پولیس کانسٹیبل کے بيان کی کاپی بھی طلب کرلی، سماعت کے موقع پر سلمان خان کی ايک جھلک دينے کیلئے فينز کی بڑی تعداد عدالت کے باہر جمع تھی، حادثے ميں زخمی ہونے والا بھی سلمان خان کا پرستار نکلا۔

سلمان خان کو 2008ء ميں نشے کی حالت ميں فٹ پاتھ لوگوں پر گاڑی چڑھانے کے الزام ميں 5 سال قيد کی سزا سنائی گئی تھی۔ سماء

Azadi March

خان

ہائیکورٹ

retires

oprah

Tabool ads will show in this div