پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کا ٹریلر عوام میں مقبول

طلسمان اینیمشن اسٹوڈیو کے اشتراک سے بننے والے فلم’ دی ڈونکی کنگ‘کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

منگو دھوبی کے خواب میں بادشاہ بننے کی کہانی پر مشتمل نئی اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواب میں بادشاہ کا دربار سجایا گیا ہے جس میں داخل ہوتے منگو دھوبی کیلئے ’شہنشاہ جنگل‘ کا خطاب دیا جاتا ہے۔

 

پچاس سیکنڈ پر مشتمل ٹریلر خود ایک فلم ہے، جس میں بادشاہ کے پراسرار شاٹس دکھائے گئے ہیں جو کہ دراصل ایک گدھا ہے ، جب آپ اس کے منظر میں کھوجائیں گے تبھی اچانک آپ کو ہوش میں لانے کے لیے ایک گھنٹی سنائی دیتی ہے جو آپ کو یہ باور کرواتی ہے کہ یہ ایک گہرا خواب تھا۔

واضح رہے کہ اس فلم میں جان ریمبو نے منگو جبکہ حنا دلپذیر نے لومڑی کی صداکاری کی ہے۔

دیگر صداکاروں میں جاوید شیخ، عدیل ہاشمی، شفاعت علی، غلام محی الدین، فیصل قریشی، شبیر جان، مانی، اسماعیل تارا اور عرفان کھوسٹ شامل ہیں۔

جیو فلمز اور ٹیلیسمین اینیمیشن اسٹوڈیو کی مشترکہ پیشکش 'دی ڈونکی کنگ' 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

animated movie

The donkey king

Tabool ads will show in this div