ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں پھر توسیع، والد سے ملاقات کرنے سے انکار

راولپنڈی: بینکنگ کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل حسینہ ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 مئی تک توسیع کر دی ہے۔   


آج سماعت کے دوران عدالت نے حتمی چالان پیش نہ کرنےپرتفتیشی افسرکی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ 2 بارحتمی چالان پیش کرنے کیلئے کہا گیا آپ حتمی چالان نہ پیش کرنے سے متعلق تحریری جواب جعع کرائیں۔ عدالت نے کسٹم حکام کو آئندہ سماعت پر حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

کسٹم حکام کی جانب سے ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کے اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت بھی 28 مئی تک ملتوی کرد ی گئی جبکہ ایان علی کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت کی سماعت بھی 28 مئی کو ہی ہو گی۔

دوسری جانب ایان علی  نے کسٹم عدالت میں اپنےوکلاسےملاقات کی لیکن والد ملک حفیظ سے ملنے سے انکارکردیا۔ ایان علی کا کہنا تھا کہ 3 سال کی تھی جب والد مجھے چھوڑ کر چلے گئے تھے اب یہ والد ہونے کا حق کیسے جتا سکتے ہیں۔

اسمگلرحسینہ نے آج پیشی کے موقع پر ایان علی نے کالے رنگ کی شرٹ اورٹراؤزر پہن رکھا تھا اورگزشتہ پیشی کی طرح آج بھی اپنا چہرہ ہڈ سے چھپا رکھا تھا۔

puppet

etisalat

street

Tabool ads will show in this div