سی پیک سے بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے،اسلم بھوتانی ،عارف علوی ملاقات

 

لسبیلہ گوادر سے منتخب  رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے ایوان صدر میں صدر پاکستان عارف علوی سے ملاقات کی اور انھیں اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔

 

رکن قومی اسمبلی نے صدر پاکستان سے  لسبیلہ ٹرانسمیشن لائن کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے درخواست کی  اور انھیں بتایا کہ کے الیکٹرک کی 30 سالہ بوسیدہ لائنوں کی وجہ سے آئے روز بریک ڈاؤن ہوتے رہتے ہیں جس سے وہاں کے عوام کی زندگی عذاب بن گئی ہے جس پرصدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے کے الیکٹرک کے سی ای اوکو فون کر کے اس حوالے سے جلد اقدامات اٹھانے اور  فوری رپورٹ پیش کرنے کے ہدایت کی گئی۔

 

علاوہ ازیں اسلم بھوتانی کی جانب سےان کے حلقے دیوانہ شاہ  تا  لوہی 16 کلومیٹر طویل سڑک کی پختہ تعمیر کے لیے بھی فنڈز کی درخواست کی گئی جس پر صدر پاکستان نے متعلقہ محکمے کو احکامات جاری کئے۔

 

یہ بھی پڑھیے: سی پیک سے پہلے کا گوادر آج کے گوادرسے بہتر تھا،اسلم بھوتانی

 

دونوں رہنماؤں کے درمیان سی پیک اور اس سے متعلقہ ترقیاتی اسکیموں پر بھی تبادلہ خیال ہوا  جس پر  دونوں رہنماؤں نے اسے خطے کا گیم چینجر قرار دیتے ہوئے  کہا کہ سی پیک سے بلوچستان اور پاکستان کے مستقبل کی خوشحالی وابستہ ہے۔

Game Changer

Dr Arif Alvi

aslam bhootani

Tabool ads will show in this div