پیپلزپارٹی کے رکن نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ خريدنے کا اعتراف کرلیا

پیپلزپارٹی کے رکن تیمور تالپور نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ خريدنے کا اعتراف کرلیا، بولے جس رکن نے پیپلز پارٹی کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچا وہ آج بھی ایوان میں بیٹھا ہے۔

سندھ اسمبلي ميں پي پي رکن تيمور تالپور نے اعتراف کیا ہے کہ سينيٹ اليکشن ميں پيپلز پارٹي نے ووٹ خريدے انہوں نے کہا کہ جس رکن نے پي پي کو ووٹ بیچا وہ ایوان میں بیٹھا ہے، کمٹمنٹ تھي کہ ہم يہ بات نہيں کريں گے۔

تیمور تالپور کے ریمارکس پر ایوان میں ہنگامہ ہوگيا، اپوزيشن واک آٓؤٹ کرگئي ، ايوان ميں نصرت سحرعباسي نے احتجاج کیا ۔

سابق سيکريٹري اليکشن کميشن کنور دلشاد کہتے ہيں تيمور تالپور نے شہادت دے دي، ووٹ خريدنے کے اعتراف پر رکن نا اہل ہوسکتا ہے۔

سماء سے گفتگو ميں کنور دلشاد کا يہ بھي کہنا تھا اس بيان پر سندھ کے ساتھ خيبرپختونخوا ميں بھي کارروائي ہوسکتي ہے۔

اليکشن کميشن مجرمانہ حرکت پر کارروائي کرسکتا ہے، دستاويزات کے ساتھ ريفرنس دائر کرنا ہوگا، خيبرپختونخوا اور سندھ دونوں جگہ کارروائي ہوسکتي ہے۔

kanwar dilshad

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div