سعودی عرب سی پيک منصوبے ميں بڑی سرمایہ کاری کرے گا

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سعودي عرب سي پيک منصوبے ميں بڑي سرمايہ کاري کرے گاجبکہ ایف بی آر کے100ڈیفالٹرز کے خلاف ایکشن کیا جائے گا۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورسعودیہ عرب کے درمیان3معاہدے ہوئے، سعودی عرب کا پہلا اور اہم وفد پاکستان آرہا ہے، سعودي عرب سي پيک منصوبے ميں بڑي سرمايہ کاري کرے گا، بنیادی ڈھانچے میں ترقی کیلئے سرمایہ کاری کرے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں5لاکھ افغان مہاجرین غیررجسٹرڈہیں، پاکستان میں20لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈہیں،افغان مہاجرین سے متعلق جامعہ پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا،اسلام آباد میں اربوں روپے کی زمین واگزار کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ میٹنگ میں اہم فیصلےکیےگئے، افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، کابینہ نے مہاجرین سے متعلق جامع پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا، ایف بی آر کے100ڈیفالٹرز کے خلاف ایکشن کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تجاوزات کیخلاف کارروائی کرنے پر بڑی سفارشیں آتی ہیں،وزیراعظم نےوزراکوکسی کی سفارش نہ ماننے کی ہدایت کی،سفارش کاکلچرہمیشہ کےلیےدفن کررہے ہیں۔

اس موقع پر وزیرتوانائی عمرایوب نے کہا کہ ڈسٹري بیوشن کمپنيوں کي حالت پرکسي نے توجہ نہيں دي، تيل کي قيمت کم ہونے کا فائدہ انڈسٹري کو نہيں ديا گيا، سرکلر ڈيٹ640ارب روپے تک پہنچ گيا ہے۔

عمرایوب کا کہنا تھا کہ بجلي کي ترسيل نظام ميں کوئي سرمايہ کاري نہيں ہوئي، گيس کے سيکٹر ميں150ارب کا گردشي قرضہ ليا گيا۔

INFORMATION MINISTER

saudia

Umar Ayub

fawwad chaudry

Tabool ads will show in this div