ایشیا کپ میں پاکستان کی خراب کارکردگی،وزیراعظم برہم

ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا وزیراعظم پاکستان نے نوٹس لےلیاہے۔
وزیراعظم عمران خان ایشیا کپ میں کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پرسخت برہم ہیں۔ عمران خان نے چئیرمین پی سی بی احسان مانی سے رپورٹ مانگ لی ہے۔
پاکستان ٹیم نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں خراب کارکردگی دکھائی۔ ایشیا کپ کے سپر فورراؤنڈ میں پاکستان صرف افغانستان کو شکست دے سکا جبکہ بھارت اور بنگلادیش کے ہاتھوں پاکستان کو شکست کا سامنا کرناپڑا۔
اس کے علاوہ سماء سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان جاويد ميانداد نےکہاہےکہ ايشيا کپ ميں پاکستان کي بنگلہ ديش سے شکست پر حيرت ہے۔ گرين شرٹس کے سامنے ہدف اتنا بڑا نہيں تھا کہ پورا نہ کيا جاسکتا ۔
ایشیا کپ میں پاکستان کی بنگلادیش کے ہاتھوں شکست،جاوید میانداد برہم
سابق کپتان نے کہا کہ قومی ٹيم کی کھيل ميں کوئي حکمت عملي نظر نہيں آئي۔ انھوں نے کہاکہ میچ کے دوران ہرکھلاڑي جلدي ميں لگ رہا تھا۔ انھوں نے مزید نشان دہی کی کہ پاکستان کی بیٹنگ میں وکٹ پر کھڑا رہ کراسکور کرتا کوئي بلے باز نظر نہيں آيا۔