پی آئی اے نے مسافروں کی حاضری کا حکم نامہ جاری کردیا

پی آئی اے نے مسافروں کی حاضری لینے کےلیے حکم نامہ جاری کردیا۔ پرواز کی روانگی سے قبل تمام مسافروں کی گنتی مکمل کی جائے گی جبکہ واش روم کی جانچ بھی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

پی آئی اے نے مسافروں کی حاضری لینے کیلیے حکم نامہ جاری کردیاہے۔پی آئی اے کے جاری کردہ حکم نامے میں پرواز کی روانگی سے قبل تمام مسافروں کی گنتی مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ طیارے کے واش روم کی جانچ بھی لازمی قرار دی گئی ہے ۔

حکم نامہ پر عمل درآمد ملکی اوربیرون ملک تمام پروازوں پر28ستمبر سے لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ حکمنامہ کینیڈا میں پی آئی اے کی فضائی میزبان کی گمشدگی کےبعد جاری کیا گیا۔

 

CIVIL AVIATION

Tabool ads will show in this div