ایشیا کپ میں پاکستان کی بنگلادیش کے ہاتھوں شکست،جاوید میانداد برہم

سابق کپتان جاوید میانداد نے کہاہےکہ بنگلادیش کے خلاف پاکستان کا کوئی بیٹسمین بڑے اسکور کے لیے بیٹنگ کرتا نظر نہیں آیا۔
سماء سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان جاويد ميانداد نےکہاہےکہ ايشيا کپ ميں پاکستان کي بنگلہ ديش سے شکست پر حيرت ہے۔ گرين شرٹس کے سامنے ہدف اتنا بڑا نہيں تھا کہ پورا نہ کيا جاسکتا ۔
سابق کپتان نے کہا کہ قومی ٹيم کی کھيل ميں کوئي حکمت عملي نظر نہيں آئي۔ انھوں نے کہاکہ میچ کے دوران ہرکھلاڑي جلدي ميں لگ رہا تھا۔ انھوں نے مزید نشان دہی کی کہ پاکستان کی بیٹنگ میں وکٹ پر کھڑا رہ کراسکور کرتا کوئي بلے باز نظر نہيں آيا۔
واضح رہےکہ پاکستان کو گذشتہ شب ایشیا کپ کے اہم میچ میں بنگلادیش نے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالی فائی کرلیا ہے۔ فائنل میچ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان جمعہ کے دبئی میں کھیلا جائےگا۔