ایشیا کپ میں پوری ٹیم کی کارکردگی خراب رہی، کپتان سرفراز احمد

قومي کرکٹ ٹيم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ايشيا کپ ميں اُن کي اور پوري ٹيم کي کارکردگی مايوس کن رہي جس کے باعث ايونٹ سے باہر ہوئے۔


ایشیا کپ میں بنگلہ دیش سے شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ٹيم کھيل کے تينوں شعبوں ميں ناکام رہي، اگر بڑي ٹيموں کو شکست ديني ہے تو ہميں اپني ناکامياں دور کرنا ہوں گي۔

سرفراز احمد نے کہا کہ بالنگ کے شعبے میں ہم نے مڈل اوورز میں وکٹیں نہیں لیں اور فیلڈنگ بھی اچھی نہیں کی، جب کہ بیٹنگ میں پے در پے وکٹیں گرنا نقصان کا باعث بنا۔

بنگلہ ديش نے پاکستان کو شکست دے دیکر ایشیا کپ سے باہر کردیا

سرفراز احمد نے کہا کہ پورے سال میں دیکھا جائے تو فخر زمان ہمیں اچھا آغاز فراہم کرتے تھے، شاداب خان انجری کا شکار ہے اور محمد نواز کو بھی مواقع ملے لیکن مجموعی طور پر پوری ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب رہی۔

ایشیا کپ 2018 کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 202 رنز ہی بنا سکی۔

BANGLADESH

Asia cup 2018

Tabool ads will show in this div