غلط فہمیاں،گلے شکوے دورمعافی قبول،حمیرااوراحمد پھرایک ہوگئے
اسٹاف رپورٹ
لاہور : گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے درمیان صلح ہوگئی، دونوں کا کہنا ہے کہ اب وہ خوش ہیں اور مل کر رہیں گے، والدین اور عزیز واقارب نے تمام غلط فہمیاں دور کرادیں۔
محبت کا بندھن ٹوٹنے سے بچ گیا، دو ستاروں نے ایک بار پھر ساتھ جینے مرنے کا وعدہ کرلیا۔ حمیرا ارشد نے بتایا کہ ان کے والدين اور بھائی نے صلح کے لیے بہت کوششيں کی۔ اپنا گھر دوبارہ بسنے پر اب وہ بہت خوش ہیں۔
احمد بٹ نے کہا کہ بارہ سال کا ساتھ توڑنا آسان نہیں، غلط فہمیوں کی وجہ سے ان کا بیٹا بھی متاثر ہورہا تھا، کوشش کریں گے کہ آئندہ کوئی بدمزگی نہ ہو۔ اس موقع پر دونوں میاں بیوی نے گانے بھی سنائے۔ صلح کی خوشی میں مٹھائی کھلائی گئی اور دونوں نے اکٹھے تصاویر بنوائیں۔ سماء