بنگلہ ديش نے پاکستان کو شکست دے دیکر ایشیا کپ سے باہر کردیا
ایشیا کپ کےاہم میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی، ایشیا کپ کا فائنل بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جمعے کو ہوگا۔
ابو ظبي ميں ايشيا کپ کے فائنل تک رسائي کي جنگ میں پاکستان کے بلے باز پھر دھوکا دے گئے، ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کیلئے 240 رنز کا ہدف پہاڑ بن گیا ۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے جس کے باعث پاکستان کو 37 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہدف کے تعقب میں پاکستان کے امام الحق83رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ فخر ایک ، بابر ایک ، شاداب 4 ، کپتان سرفراز 10 رنز بنا سکے ۔
اس سے قبل بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش کی ٹیم 239 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی ، بنگلادیش کے مشفق الرحیم 99 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ محمد متھن نے اسکور میں 60 رنز کا اضافہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 20 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں اور شاہین آفریدی نے دو وکٹیں اڑائیں۔
بنگلادیشی ٹیم 28 ستمبر کو اب تک ناقابل شکست رہنے والی ٹیم بھارت کے خلاف ایونٹ کا فائنل کھیلے گی۔