پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل
پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل ہو گیا، 240 خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعے 68 ہزار 5 سو سے زائد حجاج کرام کو اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد پہنچایا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق 158 شیڈول پروازوں سے 39 ہزار 653 جبکہ 82 خصوصی حج پروازوں سے 28 ہزار 868 حجاج کو پاکستان پہنچایا گیا۔
کراچی کے لئے76 پروازوں کے ذریعے22,054، اسلام آباد کے لئے 47 پروازوں کے ذریعے 15,244 اور لاہور کے لئے 44 پروازوں کے ذریعے 13,610 حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا گیا۔
ملتان کیلئے 25 پروازوں کے ذریعے 4,790، فیصل آباد کیلئے 9 پروازوں کے ذریعے، 1,044، سیالکوٹ کے لئے 15 پروازوں کے ذریعے 3,707 اور پشاور کے لئے 24 پروازوں کے ذریعے 8,072 حجاج کرام واپس پہنچے۔
ائیر بلو نے 149 پروازوں کے ذریعے 28 ہزار اور شاہین ائیر لائنز نے 18 پروازوں کے ذریعے 4800 حاجیوں کو وطن واپس پہنچایا۔