کوئٹہ میں انتظامیہ کا سبزی منڈی سے تجاوزات ہٹانے کا آغاز

 

 کوئٹہ میں انتظامیہ نے سرکاری اراضی پر قابضین سے واگزار کرانے کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا ہے، ہزارگنجی سبزی و فروٹ منڈی میں بڑے پیمانے پر قائم تجاوزات ہٹا دیے گئے ہیں۔

 

ہزارگنجی سبزی و فروٹ منڈی کوئٹہ کو قابضین سے صاف کرا نے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ،ہیوی مشینری کے ذریعے قبضہ مافیا کی جانب سے قائم کی گئیں ناجائز تعمیرات، دکانیں ، کھوکھے اور گودام مسمار کرکے بھاری مقدار میں سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

 

 انتظامیہ کے مطابق  سبزی منڈی محکمہ ذراعت کی ملکیت ہے ،حکومتی احکامات پر کارروائی شروع کی گئی ہے۔

 

ہزارگنجی سبزی منڈی میں فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے عہدیدار کہتے ہیں کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن مستحسن اقدام ہے۔

 

حکام کا کہنا ہے سبزی منڈی کے نیلامی گراؤنڈ کو مکمل طور پر صاف کرکے لائسنس یافتہ افراد کے حوالے کر دیا جائے گا۔

 

china cutting

sabzi mandi quetta

Tabool ads will show in this div