شہرہ آفاق "ٹاپ گن" کے سیکویئل کی تیاریاں
ویب ایڈیٹر:
لاس اینجلس : امریکی پائلٹس کی کہانی پر مبنی شہرہ آفاق اور ریکارڈ بزنس کرنے والی امریکی فلم ٹاپ گن کے سیکوئیل کی تیاریاں ایک بار پھر شروع کردی گئی ہیں، 1986ء میں جنگی جہاز اڑانے والے تربیتی پائلٹس کی زندگی پر مبنی فلم اتنے سال گزرنے کے باوجود آج بھی ایئر فورس کے افسروں اور جوانوں کو مرغوب اور متاثر کرتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلم ساز ادارے اسکائی ڈانس کے سربراہ ڈیوڈ ایلیسن نے فلم کے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریکارڈ ساز فلم ٹاپ گن ٹو پر کام جاری ہے جس کا مرکزی کردار ٹام کروز ہی ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ ٹام کروز نے ٹاپ گن میں "لیفٹیننٹ میورک" کا کردار ایسا نبھایا جو اتنے سال گزرنے کے باجود کروڑوں شائیقین کے دلوں کی دھڑکن ہے، ڈیوڈ ایلیسن کے مطابق فلم میں اس فلم میں "میورک" کی موجودگی کے بغیر ٹاپ گن ادھوری ہے، اور میورک کا کردار سوائے میروک کے کوئی اور ادا نہیں کرسکتا۔
ڈائیکریٹر کے مطابق تاہم فلم کو موجود زمانے کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا،اس کے اسکرپٹ پر جسٹن مارکس اسکرین کام کر رہے ہیں۔ ریکاڑد بزنس کرنے والی ٹاپ گن 1986ء میں ریلیز کے پہلے ہی روز دھماکا کردیا، آج تک ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم نے کئی ریکارڈز قائم کیے،اس فلم کی یادیں آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔
فلم کی کہانی ایسے جنگی جہاز اڑانے والے تربیتی پائلٹس کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جن کو ملک کا بہترین پائلٹس قرار دیا جاتا ہے، فلم میں لہو گرماتے سنسنی خیز ڈاگ فائٹس کے مناظر دیکھنے والے میں ایسا جوش پیدا کرتے ہیں کہ آپ خود کو بھی پائلٹ سمجھنے لگتے ہیں، شاید یہ ہی وجہ ہے کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں پائلٹس اور ایئرفورس سے تعلق رکھنے والے افسران اور جوان اس فلم سے نیا جذبہ اور تقویت پاتے ہیں۔ فلم کا لازوال کردار میورک تاحال لوگوں کے دلوں پر نقش ہے، جسے لوگ فخریہ طور پر نیک نیم کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
فلم کی کامیابی میں جہاں ٹام کروز نے اتہائی جاندار اداکاری کی تو وہیں جہازوں کے شاندار کرتبوں نے فلم کو چار چاند لگا دیئے تھے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ٹاپ گن کے ہدایت کار ٹونی اسکاٹ کی اجاچک 2012ء میں خود کشی کے بعد فلم کے سیکوئل پر کام روک دیا گیا تھا۔ سماء