طاہرالقادری کا ہائیکورٹ فیصلےکیخلاف سپریم کورٹ جانیکا اعلان

Sep 26, 2018

سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے اپیل مسترد ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں 26 ستمبر کو سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق اپیل کی سماعت ہوئی۔ منہاج القرآن کے جواد حامد کی جانب سے پچھلے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔ آج ہونے والی سماعت میں لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاون کے استغاثہ کیس کا فیصلہ سنایا۔ بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سردار احمد نعیم شامل تھے۔ بینچ کے سربراہ جسٹس قاسم خان نے نواز شریف اور شہباز شریف سمیت 12 شخصیات کو طلب نہ کرنے کے فیصلے سے اختلاف کیا اور اختلافی نوٹ لکھ دیا۔

جواد حامد کی اپیل پر عدالت نے فیصلے دیتے یوئے وزیراعظم نوازشریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، خواجہ آصف، توقیر شاہ اعظم سلمان اور دیگر وزراء کو بے قصور قرار دیتے ہوئے طلبی سے متعلق عوامی تحریک کی درخواست خارج کردی گئی۔

عدالت نے سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی طلبی کے نوٹس کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔ جسٹس قاسم خان نے مشتاق سکھیرا کے فیصلے میں اضافی نوٹ بھی شامل کیا ہے۔

اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے استغاثہ کیس میں نواز شریف، شہباز شریف سمیت سابق وزراء کو بے گناہ قرار دیا تھا جبکہ عوامی تحریک نے ٹرائل کورٹ کے فیصلہ کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس پرفیصلہ محفوظ کیاگیا تھا۔

یاد رہے کہ منہاج القرآن کے جواد حامد کی درخواست پر فریقین وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے 27 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جب کہ سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے انسداد دہشت گردی عدالت میں طلبی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

دوسری جانب پی اے ٹی کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مذکورہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے مختصر گفت گو میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ طاقتور آج بھی طاقتور اور انصاف کمزور ہے، ملازم طلب کیے گئے، مالکان کو نہیں۔ اس موقع پر انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

SupremeCourt

tahir ul qadri

MODEL TOWN

RANA SANAULLAH

Tabool ads will show in this div