ایشیا کپ 2018 پاکستان جیتے گا، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ مایوسی کی کوئی بات نہیں، ايشيا کپ پاکستان جيتے گا، ٹیم تنقید کی فکر نہ کرے۔


لاہور ايئر پورٹ پر ميڈيا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ایشیا کپ سے قبل ہونے والے میچز میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے اور سرفراز احمد نے عمدہ کپتانی بھی کی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ تنقید ہوتی رہتی ہے، اس کو چیلنج کی طرح لینا چاہیئے اور خود کو کھیل کے میدان میں ثابت کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا یہی ہمارے 2019 ورلڈ کپ کا سرمایہ ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا ہمیں چاہیئے کہ پاکستان ٹیم کو اس موقع پر سپورٹ کریں اور لگتا ہے قومی ٹیم ایشیا کپ جیت کر آئے گی۔

Asia cup 2018

Tabool ads will show in this div