ایشیاء کپ سپرفور مرحلہ،بھارتی کپتان دھونی نےبالرکوجھاڑدیا

ايشيا کپ ميں افغانستان کے خلاف میچ میں بھارتی کپتان دھونی نے اپنےبالر کوجھاڑ پلادی۔

دبئی میں افغانستان کےخلاف میچ میں بالنگ کےدوران بھارتی بالر یادیو نے کپتان دھونی کی بات سننے سے گریز کیا اور اپنی چلانے لگے۔

انھوں نے باؤنڈری پر کھڑے فیلڈر کو خود سے تبدیل کرنا چاہا تو دھونی برا مان گئے۔ انھوں نے اپنے بالر ياديو کو جھاڑ پلادی۔ دھونی نے وکٹوں کے عقب سے کہا کہ بالنگ کرنی ہے یا بالر تبدیل کردوں۔

اس موقع پر میچ کی صورتحال نازک تھی اور افغانستان کے بیٹسمین کھل کر بھارتی بالرز کےخلاف وکٹ کے چاروں جانب اسکور کررہے تھے۔ دھونی اس صورتحال پر فیلڈنگ کو اپنے مطابق رکھنا چاہتےتھے۔

واضح رہےکہ افغانستان کےخلاف ایشیاء کپ سپر فور مرحلے میں بھارت نے اپنے کپتان روہت شرما کو آرام دیا تھا اور سابق کپتان دھونی کو قیادت سونپی گئی تھی۔

افغانستان اور بھارت کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کےبعد ٹائی ہوگیا تھا۔

MS Dhoni

Asia cup 2018

Tabool ads will show in this div