نیو کراچی سے اغوا چھ سالہ حذیفہ لیاقت آباد سے مل گیا
نیو کراچی سے اغواء ہونے والا چھ سالہ بچہ پولیس کو لیاقت آباد سے مل گیا، اغوا کے خلاف علاقہ مکینوں نے گزشتہ روز احتجاج بھی کیا۔
چھ سالہ حذيفہ کو نيو کراچي سے اغوا کيا گيا، اغواکار بچے کو لياقت آباد سندھي ہوٹل کے قريب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
حذيفہ کے اغوا پر علاقہ مکينوں نے شديد احتجاج کيا، مشتعل مظاہرين نے پوليس موبائل پر پتھراؤ کيا۔ پوليس نے ہوائي فائرنگ اور آنسوگيس کي شيلنگ کي۔
کراچی میں ایک اور بچہ اغواء، علاقہ مکینوں کا احتجاج
ایس پی نیو کراچی کے مطابق بچے نے کہا کہ والد کا جاننے والا لے گيا تھا، بچہ نام لے رہا ہے کسی کا لیکن صحیح طریقے سے نام نہیں لے رہا۔ کہتا ہے ابو کا جاننے والا ہے، اس نے کہا مجھے چیز لے دیتا ہے پھر لے گیا۔ حذیفہ نے بتایا کہ وہ لوگ موٹے سے تھے، داڑھی تھی اور بڑے بال تھے۔
والد نے بتایا کہ میں نماز پڑھ کر ابھی گھر میں داخل نہیں ہوا تھا کہ محلے کے بچوں نے بتایا کہ حذیفہ کو موٹرسائیکل سوار لے گئے۔
کراچی میں اغوا کے زیادہ تر واقعات نارتھ کراچی ، ناظم آباد اور فیڈرل بی ایریا میں پیش آتے ہیں۔