حکومت کا ایران جانے والے پاکستانی زائرین کوفضائی سروس فراہم کرنےکا فیصلہ

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : حکومت نے ایران جانے والے پاکستانی زائرین کو فضائی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا، زائرین پر فضائی سروس کے اضافی اخراجات کا بوجھ بھی نہیں ڈالا جائے گا۔


سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے ایران جانے والے پاکستانی زائرین کی زندگیوں کو لاحق خطرات کے پیش نظر فضائی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


 پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیاروں کے بیڑے کو یہ سہولت فراہم کرنے کے احکامات دیئے جائیں گے۔ ایران کی سرحد کے قریب سے زائرین کو لے جانے اور واپس لانے کیلئے یہ سہولت فراہم کیا جا رہی ہے۔


گزشتہ شب وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی ملاقات میں اس سروس پر اخراجات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔


 زائرین سے زمینی سفر کے اخراجات ہی لئے جائیں گے اور ان پر فضائی سہولت سے اٹھنے والے اضافی اخراجات کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ سماء

کا

Video

فیصلہ

war

tight

culprits

moscow

channel

Tabool ads will show in this div