پاکستان کا پہلا ناول لکھنے والے شہرہ آفاق ادیب عبداللہ حسین انتقال کرگئے

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر :


لاہور : عالمی شہرت یافتہ اداس نسلوں کے داستان گو اور معروف ادیب اور ناول نگار عبد اللہ حسین انتقال کرگئے، عبداللہ حسین خون کے سرطان میں مبتلا تھے۔

شاہکار تخلیقات  اور عالمی شہرت یافتہ ناول کے خالق مشہور ادیب عبد اللہ حسین طویل علالت کے بعد لاہور میں  انتقال کرگئے، عبد اللہ حسین عالمی شہرت یافتہ ناول اداس نسلیں کے خالق تھے، خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کئی دنوں سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے،  انتقال کے وقت  ان  کی عمر84سال تھی، مرحوم کی نماز جنازہ وائی بلاک ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔

معروف ناول نگارعبداللہ حسین کافی عرصے سے خون کے سرطان کے مرض میں مبتلا تھے، اور ہفتہ کی صبح خالق حقیقی سے جاملے۔ عبداللہ حسین کے انتقال پر صدر مملکت اور وزیراعظم نواز شریف نے  انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے، اس موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں صدر اور وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مرحوم کی اردو زبان کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔ عبداللہ حسین کا شمار اردو کے بلند پایہ ناول نگاروں میں ہوتا تھا ۔

تاریخی حیثیت کے حامل ناول اداس نسلیں قیام پاکستان کے بعد تقسیم ہند پر لکھا گیا تھا، جو آج بھی زندہ ہے اور کتنی ہی نسلیں اس سے مستفید ہوچکی ہیں، 'اداس نسلیں' کا مرکزی کردار نعیم نامی ایک شخص ہے جس کی زندگی کے مختلف ادوار برصغیر کے مختلف سماجی میلانات اور سیاسی ادوارکے متوازی نظام کے گرد گھومتا ہے۔ سماء

بین الاقوامی

CANCER

NOVEL

WRITER

AUTHOR

PRIVATE HOSPITAL

Tabool ads will show in this div