اغوا کے واقعات: والدین اور اسکولز احتیاط کریں، رفیعہ ملاح

رجسٹرار سندھ پرائیوٹ اسکولز رفیعہ ملاح کہتی ہیں والدین بچوں کو اسکول چھوڑنے کے بعد یقین دہانی کرلیں کہ بچے اسکول میں داخل ہو گئے ہیں اور اسکول انتظامیہ چھٹی کے وقت بچوں کو والدین اور ڈرائیوز کے حوالے کریں۔
پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ہے۔
رفیعہ ملاح نے اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی ذمہ دار کو گیٹ کے باہر تعینات کیا جائے۔
انہوں نے والدین سے بھی کہا ہے کہ بچوں کو اسکول خود چھوڑیں اور یقین دہانی کرلیں کہ بچے اسکول میں داخل ہو گئے ہیں۔
رفیعہ ملاح کہتی ہیں کہ اسکولوں کی انتظامیہ چھٹی کے وقت بچوں کو والدین اور ڈرائیوز کے حوالے کرے، تاکہ بچے محفوظ طریقے سے گھروں کو واپس جا سکیں۔