کراچی میں ایک اور بچہ اغواء، علاقہ مکینوں کا احتجاج

شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں چھ سالہ بچے کے اغوا کے بعد علاقہ مکینوں نے سڑک بلاک کر کے آج بروز منگل احتجاج کیا اور پولیس سے فوری بازیابی کا مطالبہ کردیا ۔ دوسری جانب چھبیس اگست کو سہراب گوٹھ سے اغوا ہونے والے تیرا سالہ ریحان کی لاش ملی ہے۔

کراچی میں بچوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ چھ سالہ حذیفہ بلاول کالونی کے قریب پارک میں جھولا جھولنے گیا لیکن واپس گھر نہ لوٹا ۔ والدین کو اپنے لخت جگر کا انتظار ہے۔

علاقہ مکین بلاول کالونی پولیس اسٹیشن پہنچے اور واقعے کے خلاف اور چھ سالہ بچے کی بازیابی کے لیے احتجاج کیا، مشتعل افراد نےعلاقے کی دکانیں بند کرادیں اور سڑکیں بھی ٹائر جلا کر بلاک کردیں۔

ایس ایچ او کے مطابق بچے کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب چھبیس اگست کو سہراب گوٹھ سے اغوا ہونے والے تیرا سالہ ریحان کی لاش ملی ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں کا نوٹس لے لیا اور پولیس کے اعلی حکام سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

kidnappings in Karachi

Tabool ads will show in this div