ماڈل ایان علی نےایف بی آر،مبشرلقمان،پی ٹی آئی رہنما کو نوٹسز بھجوادیئے

اسٹاف رپورٹ :


اسلام آباد : ماڈل ایان علی اپنے دفاع میں میدان میں آگئی، خوبرو ماڈل کی جانب سے ایف بی آر، مبشر لقمان اور تحریک انصاف کے فیاض الحسن چوہان کو نوٹسز بھجوائے گئے ہیں۔

ماڈل ایان علی کی جانب سے مبشر لقمان اور تحریک انصاف کے فیاض الحسن کو دس کروڑ ہرجا نے کے نوٹس بھجوائے گئے، جس کے مطابق مبشر لقمان اور فیاض الحسن چوہان پندرہ دن کے اندر معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف مقدمہ دائر کروایا جا ئے گا۔

ایان علی کی جانب سے دوسرا نوٹس ایف بی آر کو بھجوایا گیا جس میں ایف بی آر سے نوٹس کا فوری جواب مانگا گیا ہے، نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایان علی جیل میں ہے انہیں ایف بی آر کا کو ئی نوٹس نہیں ملا، بغیر نوٹس کے ایان کا کراچی بینک کا اکاونٹ منجمند نہیں کیا جاسکتا، واضح رہے کہ ایان علی کا کراچی میں بینک اکاونٹ منجمد کیا گیا ہے، ایف بی آر کے مطابق ایان علی نے ٹیکس کے گوشوارے داخل نہیں کروائے۔ سماء

Bank

issue

MUBASHIR LUQMAN

ACCOUNT

ISLAMABAD HIGH COURT

Tabool ads will show in this div