آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام عبوری امیگریشن لسٹ میں شامل

جعلی اکاؤنٹس کیس ميں جے آئی ٹی نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سميت 87 افراد کے نام عبوری امیگریشن لسٹ میں ڈال دیئے، تمام افراد پر حکومت اور عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے پر پابندی ہوگی جبکہ انور مجید اور عبدالغنی مجید کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ شامل کردئیے گئے۔

جے آئی ٹی کی پہلی پیشرفت رپورٹ سماء نے حاصل کرلی، جس میں بتایا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور سمیت 87 افراد کے نام عبوری امیگریشن لسٹ میں ڈال دیئے، یہ تمام افراد عدالت اور وزارت داخلہ کی منظوری کے بغیر بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔

سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور پر غیر قانونی طریقے سے رقوم بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں تحقیقات جاری ہیں، رقم کی منتقلی کیلئے جعلی بینک اکاؤنٹس کا سہارا لیا گیا، سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی کی بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزمان انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس سے منسلک 47 کمپنیاں اومنی گروپ کی ہیں، نیب سے زرداری گروپ سمیت 34 کمپنیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، چیف سیکریٹری سندھ سے 10 سال کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔

اس سے قبل بينکنگ کورٹ کراچی ميں ميگا منی لانڈرنگ اسکينڈل کیس کی سماعت ہوئی، سابق صدر آصف زرداری، فريال تالپور پيش ہوئے، ملزم انور مجيد، عبدالغنی مجيد، حسين لوائی کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے مفرور ملزمان کے ايک بار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کردیئے۔

FARYAL TALPUR

ASIF ZARDARI

JIT

ECL

ANWAR MAJEED

fake bank account

Abdul Ghani Majeed

Sindh Mega Money Laundering

Tabool ads will show in this div