پشاور ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے

پشاور ٹریفک اہلکار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک اہلکار ایک مسافر وین کو روک لیتا ہے اور قریب جاکر دیکھتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ اس کو ایک خواجہ سراء ڈرائیور چلارہا ہے۔

ٹریفک اہلکار نے جب ڈرائیور سے لائسنس سمیت دیگر کاغذات طلب کیے تو اس نے تمام مطلوبہ دستاویزات نکال کر اہلکار کو پکڑا دیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سماء ڈیجیٹل نے مذکورہ ٹریفک اہلکار کو ڈھونڈ نکالا جس کی شناخت رشید خان کے نام سے ہوئی۔

رشید خان نے بتایا کہ میں نے معمول کے مطابق گاڑی روکی لیکن قریب گیا تو مجھے لگا کہ کوئی خاتون چلا رہی ہیں تاہم جب میں نے کاغذات طلب کیے تو پتہ چلا کہ وہ خواجہ سراء ہے۔

ٹریفک اہلکار رشید خان نے اپنی گاڑی میں موجود گفٹ باکس سمیت قریبی دکان سے کولڈ ڈرنگ اور بسکٹ لیکر خواجہ سراء کو تحفہ کردیے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سراء کو باعزت روزگار کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی اور حوصلہ افزائی کی غرض سے اسے تحفہ دے دیا۔

مذکورہ خواجہ سراء کا تعلق پشاور کے مضافاتی علاقہ سربند سے ہے اور رنگ روڈ سے حیات آباد تک مسافر وین چلاتا ہے۔

TRAFFIC POLICE

Tabool ads will show in this div