راولپنڈی: قطری شاہی خاندان کی نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں برآمد

Sep 25, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/09/20-Luxury-Vehicles-Recovered-Isb-Pkg-25-09.mp4"][/video]

کسٹم حکام نے راولپنڈی کے علاقے روات میں کارروائی کرتے ہوئے سابق سینیٹر سیف الرحمٰن کی کمپنی کے ویئر ہاؤس سے 20 لگژری نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کرلیں ۔

قطری سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ گاڑیاں قطر کے شاہی خاندان کی ملکیت ہیں۔ کسٹم حکام کہتے ہیں کاغذات ملنے تک گاڑیوں کو کلیئر نہیں کیا جائیگا۔

روات میں سیف الرحمٰن کی ریڈ کو کمپنی کے گودام پر چھاپہ رات گئے مارا گیا جس میں 20 بڑی بڑی چمچماتی گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔

 قطری سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ گاڑیاں شاہی خاندان کی ملکیت ہیں تاہم کسٹم حکام کو دستاویزات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔

کسٹم عملے نے تمام گاڑیاں وئیر ہاؤس میں ہی سیل کر دی ہیں۔ قطری سفارتخانے کو کاغذات فراہم کرنے کا کہہ دیا گیا ہے، کسٹم حکام کے مطابق کاغذات ملنے تک گاڑیاں کلئیر نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق یہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تلور کے شکار میں استعمال ہوتی تھیں، یہیں سے متعدد گاڑیاں چولستان منتقل کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

non-custom paid luxury vehicles

Rawalpindi Rawat

Saifur Rehman

Tabool ads will show in this div