ایشیا کپ سپرفور، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اہم میچ بدھ کوہوگا

ایشیا کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اہم ميچ کل بروز بدھ ابوظہبی میں کھيلا جائے گا، فاتح ٹيم جمعہ کو فائنل ميں بھارت سے ٹکرائے گی۔

پاکستان کو ايشيا کپ کے فائنل ميں رسائی کیلئے بنگلہ ديش کو لازمی شکست دینا ہوگی، گرین شرٹس کے پاس غلطی کي کوئی گنجائش نہيں، پاک بنگلہ ديش ميچ سيمي فائنل کی صورت اختیار کر گيا ہے۔

سپر فور مرحلے کے کے آخری میچ میں شکست کھانے والي ٹيم ايونٹ سے باہر ہوجائے گی، بڑے مقابلے کیلئے قومي ٹيم بھرپور پريکٹس کررہی ہے، فيلڈنگ اور بولنگ پر پاکستان کی خصوصي توجہ ہے، کھلاڑیوں کو کيچنگ کی خصوصی پريکٹس بھی کرائی جارہی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سپر فور مرحملے کا میچ بدھ کو پاکستانی وقت کے مطابق ابوظہبی ميں شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

BANGLADESH

Asia cup 2018

Tabool ads will show in this div