منینز نے ڈائنو سارز کا سحر توڑ دیا

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


لاس اینجلس:نٹ کھٹ منیننز بالاخرڈائنوسارز کا سحرتوڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ منینز ابتدائی ہفتے میں ہی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بڑ ی اینی میٹٹڈ فلم بن گئی۔

بچوں کی فلم نے بڑوں کے بھی دل جیت لیے۔ ویک اینڈ پرہرکوئی منینز کے گن گارہا تھا۔ ہفتہ وار تعطیلات کے دوران فلم 10 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز کما کر کے سب سے آگے رہی۔

اب تک باکس آفس پر راج کر کےکروڑوں میں کھیلنے والی فلم جراسک ورلڈ کا بزنس لاکھوں تک محدود ہوگیا۔ ڈائنوسارز کی ہیبت اورحیرت انگیزایکشن کے باوجود فلم اس ہفتے صرف 30 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب ہوئی۔

والٹ ڈزنی کی اینی میٹڈ پیشکش ان سائیڈ آؤٹ نمبردوسے تیسری پوزیشن پر آگئی۔ویک اینڈ پر فلم کا بزنس محض 18 لاکھ ڈالرزرہا۔ سماء

AMERICA

business

Tabool ads will show in this div