ایشیاء کپ سپرفور، بھارت کا افغانستان سے آج مقابلہ ہوگا

دبئی میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں سپرفورمرحلے کے میچ میں ٹکرائیں گی۔

بھارت اور افغانستان کے درمیان یہ میچ آج شام پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے افغانستان کو پہلے میچ میں شکست دی تھی، دوسرے میچ میں افغانستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت نے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے۔ پاکستان اپنا آخری میچ کل بروز بدھ بنگلادیش کیخلاف کھیلے گا، جس کی فاتح ٹیم ٹائٹل مقابلے میں بھارت کا سامنا کرے گی۔

Asia cup 2018

Tabool ads will show in this div