اسلام آباد ایئرپورٹ سے دوبرطانوی اسمگلرگرفتار، منشیات برآمد

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : اسلام آباد سے منشیات فرانس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس حکام نے دو کلو ہیروئن برآمد کر کے  دو برطانوی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔


ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس حکام نے بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو برطانوی اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی دوکلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔


 دونوں غیرملکی پی آئی اے کی پرواز سے پیرس جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ سیمولس سٹنٹیلا اور سیٹن اسٹیفن نامی اسمگلروں کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ سماء

سے

برآمد

majority

Tabool ads will show in this div