ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت مشکوک
اسٹاف رپورٹ
لاہور : ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت مشکوک ہوگئی، ہاکی فیڈریشن نے ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود گیمز میں شرکت کی ابھی تک تصدیق نہیں کی۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق ہاکی فیڈریشن کو گیمز میں شرکت کیلئے 2 مرتبہ یاد دہانی کے خطوط لکھے گئے، لیکن پی ایچ ایف کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
پاکستانی ہاکی فیدریشن نے رواں ہفتے بھی جواب نہ دیا تو پاکستان کی جگہ کسی اور ٹیم کو شامل کرلیا جائے گا، ایشیئن گیمز آئندہ سال ستمبر میں کوریا میں ہوں گی۔ سماء