دبئی ٹیسٹ: دوسرا دن، چائے کے وقفے تک جنوبی افریقا کے 4 وکٹ پر 337 رنز

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


دبئی : دبئی ٹیسٹ کے دوسرے دن بھی جنوبی افریقا چھایا ہوا ہے، پاکستانی بالر اب تک صرف ایک وکٹ حاصل کرپائے، جس کے بعد گریم اسمتھ اور اے بی ڈی ویلیئز کو آؤٹ کرنا پاکستانی بالروں کیلئے درد سر بن گیا، دونوں نے سنچریاں مکمل کرلیں، چائے کے وقفے تک پروٹیز نے 4  وکٹ کے نقصان پر 337 رنز بنالئے، گرین شرٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 238 رنز کی برتری حاصل کرلی۔


دبئی اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقا نے 128 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ آغاز کیا، ابتداء میں ہی پاکستان کو کامیابی ملی جب محمد عرفان نے نائٹ واچ میچ ڈیل اسٹین بولڈ کردیا، انہوں نے 7 رنز بنائے۔


پاکستان ٹیم آج چائےکے وقفے تک محض ایک وکٹ ہی حاصل کرسکی تاہم بولرز کی محنت پر فیلڈرز نے خوب پانی پھیرا، جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز کو ایک نہیں تین، تین مواقع دیئے۔


پاکستانی بیٹسمینوں کی ناقص پرفارمنس کے بعد فیلڈنگ کے شعبے میں بھی کھلاڑیوں نے انتہا کردی، کپتان مصباح نے سلپ پر کیچ سلپ کیا تو کیپر عدنان اکمل کے ہاتھوں سے بھی آسان کیچ نکل گیا، ۔پھر کیا تھا خرم منظور بھی سینئرز کے نقش قدم پر چل پڑے اور سنچری اسکور کرنے والے ڈینجر مین اے بی ڈی ویلئیرز کو ایک بار پھر بیٹنگ  کا موقع دے دیا۔


جنوبی افریقہ کپتان گریم اسمتھ 165 اور ابراہم ڈی ویلیئرز 100 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔


پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے 2، عرفان اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔


گرین شرٹس کو ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے تاہم میچ میں واپس آنے کیلئے بھرپور محنت کرنی پڑے گی۔ سماء

کے

پر

pose

Tabool ads will show in this div