دبئی ٹیسٹ: جنوبی افریقی کھلاڑی بال ٹیمپرنگ کرتے پکڑے گئے

اسٹاف رپورٹ


دبئی: دبئی ٹیسٹ میں جنوبی افریقی کھلاڑی بال ٹیمرنگ کرتے پکڑے گئے، ڈو پلیسی اور فلینڈر نے پاکستان کی دوسری اننگز کے دوران گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جسے امپائرز نے پکڑ لیا، بال تبدیل کرتے ہوئے گرین شرٹس کو 5 پنالٹی رنز بھی دے دیئے گئے، پروٹیز کپتان اور کھلاڑیوں کو وارننگ جاری کردی گئی۔


دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کی دوسری اننگز کے دوران جنوبی افریقی کھلاڑی ڈو پلیسی اور فلینڈر بال ٹیمپرنگ کرتے پکڑے گئے، امپائرز نے فوری طور پر گیند تبدیل کرتے ہوئے پاکستان کو 5 پنالٹی رنز دے دیئے۔


میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کے مناظر کیمروں کی آنکھوں میں محفوظ ہوگئے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ فاف ڈو پلیسی گیند اپنے ٹراؤزر کی جیب کی زپ پر رگڑ رہے تھے جبکہ فاسٹ بولر فلینڈر ناخن سے گیند کو کھرچ رہے تھے۔


جنوبی افریقی کھلاڑیوں پر بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ہوگیا جس پر امپائرز نے پروٹیز کپتان گریم اسمتھ کو بلا کر تنبیہ کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو وارننگ جاری کردی گئی۔


واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ سخت سزاؤں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔


دبئی ٹیسٹ میں جنوبی افریقی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے اور وہ یقینی فتح حاصل کرلے گا، ایسے موقع پر بال ٹیمپرنگ سے دنیا کی نمبر ون ٹیم کو ہزیمت کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ سماء

گئے

rituals

heroes

rap

Tabool ads will show in this div