ایشیاء کپ سپرفور،پاکستان کابھارت کےخلاف بیٹنگ کافیصلہ

ایشیاء کپ سپرفور مرحلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کربھارت کےخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان 2 اسپنرز اور 3 فاسٹ بالرزکےساتھ میدان میں اترےگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نےکہاہےکہ آج پہلے بیٹنگ کرنا بہتر رہےگا۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان آج اچھا اسکور کرنے میں کامیاب ہوگا اور 250 سے زیادہ رنز بن سکیں گے۔

دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ محمد عامر اور شاداب  خان کو ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔ حارث سہیل اور عثمان خان ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

بھارت کے کپتان روہت شرما نے کہاہےکہ اگر ہم نے اچھی بالنگ کاسلسلہ جاری رکھاتو ہم کم ہدف پر حریف کو محدود رکھ سکتےہیں۔ انھوں نے کہاکہ کم ہدف پر حریف کو محدود کرنے پر خوشی ہوگی۔ انھوں نے مزید کہاکہ کوئی دباؤ نہیں ہے اور ہدف کے تعاقب کی کوشش کریں گے۔بھارت کی ٹیم میں  کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ گروپ مرحلے میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کاسامنا کرنا پڑاتھا۔ سپرفور کے پہلے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیزمقابلےکےبعد شکست دی تھی۔

ایشیاء کپ کا فائنل جمعے کو کھیلا جائےگا۔

Pak vs india

Asia cup 2018

Tabool ads will show in this div