پنجاب فوڈ اتھارٹی کاچھاپہ،راول پنڈی میں جعلی مصالحے بنانےوالی فیکٹری بےنقاب

Sep 23, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/09/RWP-FOOD-ACTION-23-09-1.mp4"][/video]

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں بڑی کارروائی کرتےہوئےجعلی مرچ مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) عثمان نےبتایاکہ  راول پنڈی کے علاقے گنج منڈی میں واقع رفیق مصالحہ فیکٹری کو سیل کر دیا گیاہے۔ اس فیکٹری سے 600 کلو تیار ملاوٹ شدہ مرچیں، چوکر، ٹیکسٹائل کلر اور دیگر خام مال برآمد کیاگیاہے۔

کیپٹن (ر) عثمان نےبتایاکہ جعلی مصالحے کشمیر بھیجنے والی گڈز فاروڈنگ بھی ایجنسی پکڑی گئی ہے۔ ملاوٹی مال ادریس گڈز ایجنسی کے ذریعے راولاکوٹ اور دیگر علاقوں بھیجا جاتا تھا۔ انھوں نے مزید بتایاکہ کارروائی کے دوران موقع پر ٹیسٹ میں مرچیں جعلی ثابت ہوئی ہیں اورمالک نے ملاوٹ کا اعتراف کرلیا۔ملاوٹ شدہ سامان تلف کر دیا گیا ہے جبکہ  فیکٹری مالک اور گڈزفاروڈنگ ایجنسی کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

Tabool ads will show in this div