کراچی میں ہیٹ ویو کاخطرہ،وزیراعلیٰ سندھ کی اہم ہدایات جاری

وزيراعلي سندھ مراد علي شاہ نے کراچي ميں ہيٹ ويو کے پيش نظر احکامات جاری کردئیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چيف سيکريٹری ہيلتھ  کو ہيٹ اسٹروک سينٹر قائم کرنے کي ہدايت کی ہے۔ سرکاري اسپتالوں کو ہيٹ ويو سے متاثرہ افراد کيلئے انتظامات کرنے کي ہدايت بھی جاری کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کمشنر کراچي کو ڈپٹی کمشنرز کے ذريعے پبلک ٹينکس ميں پاني مہيا کرنے کي ہدايت کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا ہےکہ

شہري حکومت اپنے اپنے علاقوں ميں کيمپس لگاکر ٹھنڈا پاني فراہم کرے۔ وزيراعليٰ سندھ نے بچوں اور بزرگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کي ہدايت بھی کی ہے۔ مراد علی شاہ نے کے اليکٹرک کو ہيٹ ويو کے دوران بلا تعطل بجلي فراہم کرنے کےلیے کہاہے۔ اس کےعلاوہ واٹر بورڈ کو بھی پاني کي سپلائي مزيد بہتر کرنے کي ہدايت جاری کردی گئی ہے۔

 

MET OFFICE

HEAT WAVE

karachi weather

Tabool ads will show in this div